پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرور اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ورلڈ سپورٹس سمٹ کے دوران ’گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ ایوارڈ‘ اپنے نام کر لیا ہے۔
دو روزہ ورلڈ سپورٹس سمٹ دبئی میں 29 اور 30 دسمبر کو منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر سے 15 سو سے زائد سپورٹس لیڈرز، پالیسی ساز، ماہرین اور نامور ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
ارشد ندیم نے ایکس پر لکھا کہ ’دبئی میں منعقدہ ورلڈ سپورٹس سمٹ کے موقع پر گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ یہ باوقار ایوارڈ مجھے عزت مآب شیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم نے پیش کیا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دبئی سپورٹس کونسل کی دعوت اور شاندار مہمان نوازی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس پورے سفر کے دوران میرا ساتھ دینے، دعاؤں اور حوصلہ افزائی کرنے والے تمام افراد کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔‘
اس عالمی ایونٹ کا موضوع ’کھیل کے ذریعے دنیا کو متحد کرنا‘ رکھا گیا ہے جس میں کھیلوں کے مستقبل اور اس صنعت کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔
اس پیش رفت پر پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ارشد ندیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا فخر قرار دیا۔
عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، ارشد ندیم ہمارا فخر ہیں۔‘
Alhamdulillah. Honored to receive the Global Breakthrough Athlete Award at the World Sports Summit in Dubai.
This prestigious award was presented by His Highness Sheikh Mansoor bin Muhammad bin Rashid Al Maktoum.
Sincere thanks to the Dubai Sports Council for the kind invitation… pic.twitter.com/EdD1pMzhQT— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) December 29, 2025












