Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں بھٹکنے والا غیرملکی امدادی ٹیم کو دیکھ کر خوشی سے چلانے لگا

اس کی گاڑی صحرا میں پھنس گئی اور وہ مدد کی امید کھو چکا تھا۔ (فوٹو: سکرین شاٹ)
سعودی عرب کے صحرا رابغ میں راستہ بھٹک جانے والا سوڈانی شہری اچانک اپنے سامنے امدادی ٹیم کو دیکھ کر خوشی میں چلانے لگا۔ 
مدد کےلیے آنے والوں، خوش آمدید۔  وہ بار بار یہ جملہ دہراتے ہوئے مدد کے لیے آنے والوں سے بغلگیر ہوگیا۔ سوڈانی شہری شاید اپنی زندگی سے مایوس ہو چکا تھا۔ ایسے عالم میں مدد ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق صحرا میں راستہ بھٹکنے والے سوڈانی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس کی گاڑی صحرا میں پھنس گئی تھی اور وہ مدد کی امید کھو چکا تھا۔ 
 سوڈانی شہری ریاض سے صحرائی راستے پر سفر کے دوران منزل سے دور ہو گیا۔ اسے نہیں معلوم تھا کہ اب کہاں ہے۔
سوڈانی شہری چارہ لے کر رابغ جا رہا تھا کہ 50 کلو میٹر کا سفر طے کرنے پر اس کی گاڑی ریت میں پھنس گئی۔ 
امدادی ٹیم کو دیکھ کر اس نے جس انداز سے ان کا خیر مقدم کیا وہ فطری تھا اور اس کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی۔

شیئر: