Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں بیوی کو جلا کر مارنے کے الزام میں سعودی شہری گرفتار

میاں بیوی کے درمیان سیانگور شہر میں واقع مکان میں جھگڑا ہوا تھا۔  
انڈونیشیا میں پولیس نے 29 سالہ سعودی شہری کو 21 سالہ انڈونیشیی بیوی کو زدوکوب اور جلا کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
میاں بیوی کے درمیان سیانگور شہر میں واقع مکان میں جھگڑا ہوا تھا۔  
العربیہ نیٹ نے انڈونیشی جریدے ردرسکابومی کے حوالے سے بتایا کہ ’مقتولہ کا جسم 99 فیصد جھلسا ہوا پایا گیا ہے‘۔  
انڈونیشی جریدے کے مطابق ’سعودی شہری نے قتل کی منصوبہ بندی کئی روز سے کر رکھی تھی۔ آتشگیر مادہ آن لائن خریدا تاہم سعودی شہری نے اس الزام کی تردید کی ہے‘۔
سعودی شہری کا کہنا ہے کہ’ آتشگیر مادہ گھر کے فرش کی صفائی کےلیے منگوایا تھااور اسی میں استعمال کیا‘۔  
انڈونیشی پولیس نے بتایا کہ’ ابتدائی تحقیقات کے مطابق  یہ ’غیرت کے نام  پر قتل‘ کی واردات لگتی ہے ۔ سعودی نے واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے ایئرپورٹ پر ٹکٹ خریدتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا‘۔ 
 پولیس نے مزید بتایا کہ ’سعودی شہری کو قتل کے شبے میں واردات کے سات گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا۔ اسباب کا پتہ لگانے کےلیے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے‘ ۔  

شیئر: