Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سودے کے 20 برس بعد گاڑی ریکارڈ سے ہٹانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

ضروری ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے جمع کیے جائیں(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے سودے کے 20 برس بعد گاڑی ریکارڈ سے ہٹانے کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹریفک نے کہا کہ’ 20 برس پرانے مالک کے ریکارڈ سے گاڑی ہٹانے کےلیے ضروری ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے جمع کیے جائیں‘۔
’گاڑی کی رجسٹریشن موثر ہونی چاہیے۔ گاڑی کے سودے کی دستاویز (تشلیح) کے مرکز پردی جائیں‘۔
’اس کے ساتھ نمبر پلیٹ اور استمارہ منسلک کیا جائے۔ ایسا کرنے پر ہی پرانی گاڑی ریکارڈ سے ہٹائی جا سکے گی‘۔  
سعودی ٹریفک سے مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ اس نے 20 برس قبل پرانے ماڈل کی دو گاڑیاں فروخت کی تھیں۔ یہ یاد نہیں کہ گاڑی کا سودا کب کس کے ساتھ کیا گیا۔ کسی ٹریفک خلاف ورزی کا ریکارڈ بھی موجود نہیں۔ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے ہٹانے کےلیے کیا طریقہ کار اختیارکرنا ہوگا۔ 
 یاد رہے کہ ٹریفک قانون کی دفعہ 16میں ہے کہ پرزوں کی شکل میں تبدیل کرنے کی غرض سے فروخت کی جانے والی گاڑی کی نقل ملکیت پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔
مالک کو اپنے نام سے گاڑی کا ریکارڈ ختم کرانا ہو گا اور مذکورہ کارروائی نہ کرنے کی صورت میں خدانخواستہ گاڑی کسی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوئی ہو گی تو اس کا ذمہ دار بھی گاڑی کا مالک ہی ہوگا۔

شیئر: