Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ ٹریفک کے کون سے دس کام ’ابشر‘ کے ذریعے کرائے جا سکتے ہیں؟

گاڑیوں کی خرید وفوخت آن لائن ہوسکتی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ’ابشر‘ پلیٹ فارم سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ٹریفک دفاتر سے رجوع  کیے بغیر 10 کام آن لائن انجام دینے کی سہولت میسر ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے ابشر کے ذریعے انجام دیے جانے والے دس کاموں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس اور وہیکل رجسٹریشن کی تجدید آن لائن کراسکتے ہیں‘۔ 
گاڑیوں کی خرید وفوخت آن لائن ہوسکتی ہے۔ ڈرائیونگ کا مختار نامہ آن لائن جاری کرایا جاسکتا ہے۔
ٹریفک خلاف ورزیوں سے متعلق معلومات آن لائن لی جاسکتی ہیں جبکہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر اعتراض آن لائن جمع کرایا جاسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ضبط شدہ گاڑیوں کے بارے میں آن لائن دریافت کیا جاسکتا ہے۔ انشورنس کی میعاد کے بارے میں آن لائن معلوم کیا جاسکتا ہے۔ 

 

شیئر: