Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضدی خاتون ڈرائیور

گریواینڈ، لندن ...... لندن کے شمالی علاقے گریوزینڈ میں اتاری جانے والی ایک وڈیو دلچسپ اور حیرت انگیز ہے کیونکہ اس وڈیو میں ایک خاتون ڈرائیور ایک تنگ گیٹ کے سامنے اپنی گاڑی کھڑی کرکے بار بار گیٹ پار کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے مگر اسے کامیابی نصیب نہیں ہوتی آخر کئی بار گاڑی کو آگے پیچھے کرنے کے بعد وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوگئی تو اس نے ذہنی طور پر ہار مان لی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ خاتون نے گاڑی کے سائڈ مرر سے غور سے دیکھنے کے بعد یہ یقین کرلیا کہ اس کے لئے اس گیٹ سے گزرنا ناممکن ہے۔ اب تک کی ضد اور حماقت پر خاتون ڈرائیور زور دار قہقہہ لگاتی نظرآتی ہے۔ لوگوں کا کہناہے کہ بالعموم ایسی کاریں گھروںکے گیٹ سے پار ہوجاتی ہیں اور باآسانی آمد ورفت کرتی ہیں مگر ادھر کچھ گیٹ ایسے نظرآئے ہیں جو تنگ ہیں او رمکین گیٹ کے باہر ہی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں۔

شیئر: