Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوز ویب سائٹس کو دی گئی مہلت ختم، کارروائی ہوگی

مہلت سے قبل اجازت ناموں کی تجدید کرانے کی ہدایت کی گئی تھی( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں سمعی و بصری ابلاغ کے اعلیٰ ادارے نے کہا ہے کہ’  بدھ 24 نومبر2021 کو نیوز ویب سائٹس کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی‘۔
یاد رہے کہ نیوز ویب سائٹس کو ہدایت کی گئی تھی کہ ’وہ 24 نومبر تک اجازت ناموں کی تجدید کرالیں۔ مہلت ختم ہونے سے قبل نیوز ویب کی سرگرمیوں کے لیے اجازت نامے جاری کرا لیے جائیں‘۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سمعی و بصری ابلاغ کے ادارے نے بیان میں کہا کہ ’جن نیوز ویب سائٹس نے مہلت ختم ہونے سے قبل اجازت ناموں کی تجدید نہیں کرائی ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ خود کو قانون کے دائرہ میں نہ لانے پر پانچ لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے یا نیوز ویب کو بند،عارضی یا حتمی طور پر معطل کیا جا سکتا ہے‘۔

 

شیئر: