Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے سعودی عرب کا قومی دن کیسے منایا؟

23 ستمبر کو سعودی عرب نے 91ویں قومی دن منایا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے سالانہ ایونٹ کو تحائف اور مقابلوں سے سجایا ہے۔ ٹوئٹر مشرق وسطی اور شمالی افریقہ نے اپنے صارفین کو کہا کہ یوم الوطنی کے حوالے سے اپنے پلانز شیئر کریں، جس کا جواب دینے والے کچھ افراد نے برانڈ کی جانب سے خصوصی تحائف جیتے ہیں۔

ٹوئٹر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سعودی پرچم کا ایموجی بنایا جو ہیش ٹیگ سعودی نیشنل ڈے، ہیش ٹیگ نیشنل ڈے2021 اور پیش ٹیگ سعودی ڈے 91 کے ساتھ پرچم کا ایموجی نظر آیا۔
اس کے علاوہ ایک عربی اور انگریزی میں ایک صفحہ بھی دن کی مناسبت کے حوالے سے بنایا گیا۔

سنیپ چیٹ

سنیپ چیٹ نے 91 ویں سعودی قومی دن کو منانے کے لیے آگمینٹڈ رئیلٹی کا استعمال کیا۔
سنیپ چیٹ پر سعودی عرب کے نقشے کو سبز رنگ میں دکھایا گیا جو سعودی عرب کے پرچم کی نمائندگی کر رہا تھا۔
سنیپ چیٹ میں سعودی کی ثقافت اور تاریخی مقامات بھی دکھائے گئے۔
اس میں العلا، تبوق کا قلعہ، الخبر واٹر ٹاور واٹر، رجع الما، مصمق قلعہ اور نصیف ہاؤس کو بھی سعودی نقشے پر دکھایا گیا۔
اس کے علاوہ کسٹمائزڈ ایکشن ایموجیز کی ایک سیریز بھی سعودی سنیپ چیٹرز کے لیے یوم الوطنی کے لیے بنائے گئے۔

لنکڈ اِن

پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ اِن نے یوم الوطنی پر لنکڈ اِن ٹاپ سٹارٹ اپس کی فہرست جاری کی ہے۔
لنکڈ اِن سعودی عرب میں دس سٹارٹ اپس کا ذکر کیا گیا ہے۔

سپاٹیفائی

میوزک اور پوڈکاسٹ سٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹیفائی نے سعودی عرب کے قومی دن کو موسیقی کے ذریعے منایا اور ’انا ال سعودی‘ کے نام سے ایک خاص پلے لسٹ جاری کیا۔
اس میں مرد اور خواتین کی آوازوں پر مشتمل قومی ترانے بھی شامل تھے۔

او ایس این

او ایس این نے مملکت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مواد کے ساتھ قومی دن منایا۔ اس فہرست مین ’لوکی‘، ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘ اور بہت مدت سے پسند کیے جانے والے ’سیکسیشن، گیم آف تھرونز‘ اور ’ویسٹ ورلڈ‘ کو دکھایا گیا۔

شیئر: