Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناس کے طیارے میں سوراخ پر ایمرجنسی

 
جدہ ... ناس ایئرلائنز کے طیارے میں چھوٹا سا سوراخ دریافت ہونے پر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا۔ سوراخ دیکھ کر فائرنگ کا شبہ تقویت پاگیاتھا۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ طیارہ کویت سے جدہ پہنچا تھا۔ مینٹیننس کے دوران کیپٹن کے کیبن میں چھوٹا سا سوراخ نظرآنے پر سارا عملہ چونک گیا۔ فوری طور پر سیکیورٹی کو مطلع کیا گیا۔ کوئی بم یا ایسا مادہ نہیں ملا جسے کیبن میں سوراخ کیلئے استعمال کیا گیا ہو۔

شیئر: