Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بعض علاقوں میں بچھو بلوں سے کیوں نکل رہے ہیں؟

ماہر موسمیات صالح الشیخی نے ٹوئٹر پر تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں بلوں سے بچھووں کے نکلنے کے مناظرکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
ماہر موسمیات صالح الشیخی نے خبردار کیا ہے کہ’ مملکت میں بچھووں اور سانپوں کے بلوں سے نکلنے کا موسم شروع ہو چکا ہے، انہوں نے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکیوں کا احتیاط کا مشورہ دیا ہے‘۔ 
 العربیہ نیٹ کے مطابق صالح الشیخی نے کہا کہ’ بچھو اور سانپ اس موسم می کثرت سے پیدا ہوتے ہیں اور یہ گھروں میں گھس جاتے ہیں‘۔

صحرائی علاقوں سے دور آبادی میں ان کا خطرہ محدود ہوتا ہے(فوٹو عاجل)

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ ’اس حوالے سے صحرا میں سکونت پذیر افراد قدیم محلوں اور کچی بستیوں کے باسیوں کو زیادہ احتیاط برتنی ہو گی‘۔
انہوں نے کہا کہ’ بلند و بالا عمارتوں کے مکین بچھووں اور سانپوں کے خطرات سے محفوظ ہوں گے۔ صحرائی علاقوں سے دور آبادی میں ان کا خطرہ محدود ہوتا ہے‘ ۔  
صالح الشیخی نے ٹوئٹر پر بلوں سے بچھووں کے نکلنے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ 

شیئر: