Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے جنوبی افریقہ سمیت 7 ملکوں سے پروازیں معطل کردیں

سعودی شہریوں کے سوا کسی کو برارہ راست یا بالواسطہ آنے کی اجازت نہیں ہو گی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے جمعے کو  کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث  جنوبی افریقہ سمیت سات افریقی ملکوں سے پروازوں کی آمد ورفت معطل  کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ جنوبی افریقہ ،نمبیاِ، زمبابوے، موزمیبق، بوتسوانا اور اسواتنیا اور لیسوتو سے پروازیں سعودی عرب آسکیں گی اور نہ ان ممالک کے لیے کوئی پرواز چلے گی‘۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ ممنوعہ ممالک سے سعودی شہریوں کے سوا کسی کو بھی برارہ راست یا بالواسطہ آنے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ ممنوعہ ممالک  سے آنے والے مسافروں نے ایسے کسی ملک میں 14 روز گزار لیے گئے ہوں جہاں سے مملکت آنے کی اجازت ہے تو انہیں سعودی عرب میں داخل ہونے دیا جائے گا تاہم ان پر مقررہ صحت ضوابط نافذ ہوں گے‘۔
علاوہ ازیں اردن کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک پر سفری پابندیاں لگائی ہیں جو اتوار 28 نومبر سے نافذ ہوں گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ پابندیوں کی سفارش وزارت صحت نے کی ہے۔
واضح رہے کہ  کورونا وائرس کی نئی شکل جنوبی افریقہ اور اور اس کے پڑوسی ملکوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ ان دنوں اردن سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں رائج ڈیلٹا وائرس سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
اردن کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ ممنوعہ ملکو ں سے اردن کے شہریوں کے سوا کسی کو بھی برارہ راست آنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ کسی دوسرے محفوظ ملک میں گزارنے والے اردن آسکیں گی جبکہ اردن کے رہائشیوں کو اپنے خرچ پر ہوٹل قرطینہ کرنا ہوگا‘۔

شیئر: