Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والوں کو براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت

وزارت داخلہ نے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے جن پر عمل کرنا لازمی ہے(فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’وہ افراد جنہوں نے سعودی عرب میں ویکیسن کی ایک خوراک لگوائی ہے وہ بھی 4 دسمبر سے براہ راست مملکت آسکتے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیچر کو نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔
وزارت داخلہ کے باوثوق ذرائع کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سفری پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے‘۔
 
صحت و دیگر متعلقہ اداروں کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ’تمام ممالک سے ایسے مسافروں کو براہ راست آنے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے کورونا سے بچاو کے لیے کم از کم ایک خوارک لگوائی ہوگی‘۔ 
’ایسے افراد جو مملکت میں رہتے ہوئے ایک ویکسین لگوانے کے بعد بیرون مملکت گئے ہیں انہیں سنیچر 4 دسمبر 2021 سے براہ راست آنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ایسے تمام مسافروں کو 3 دن کےلیے ہوٹل قرنطینہ میں گزرانے ہوں گے‘۔
واضح رہے اس سے قبل وزارت داخلہ نے پاکستان سمیت 6 ممالک سے آنے والے مسافروں پر مملکت آمد کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان ممالک سے آنے والوں کے لیے یکم دسمبر سے پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا ـ 
یکم دسمبر سے جن مسافروں کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں 5 دن ہوٹل قرنطینہ میں گزرانے ہوں گے جہاں انہیں پانچوں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کا نتیجہ منفی آنے پر انہیں قرنطینہ کی پابندی سے استثنی دیا جائے گا۔

شیئر: