Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کر دیں

سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’اومیکرون کے انسداد اور وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے جمہوریہ مالاوی، جمہوریہ زامبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشیلز، جمہوریہ موریشس اور جمہوریہ کوموروس سے آنے اور وہاں جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ممالک سے بالواسطہ یا بلا واسطہ سعودی عرب داخلے پر بھی پابندی ہے سوائے اس کے وہاں سے آنے والا مسافر کسی تیسرے ملک میں 14 دن گزار لے۔‘
’مذکورہ ممالک سے وہ مسافر جو کسی تیسرے ملک میں 14 دن گزاریں گے انہیں سعودی عرب داخلے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ ان پر 5 دن قرنطینہ لاگو ہوگا۔‘
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ بالا ہدایت سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں پر بھی نافذ ہوگی۔‘
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’جو شخص یکم نومبر کے بعد مذکورہ ممالک یا ان ممالک سے آیا ہے جن کا اعلان پہلے کیا گیا تھا اسے چاہیے کہ وہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروالے۔‘

شیئر: