Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس اوپیز کی 871 خلاف ورزیاں ریکارڈ

مکہ ریجن میں سب سے زیادہ 269 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس اوپیز کی 871 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں سب سے زیادہ 269 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 
ریاض ریجن میں 217، مدینہ منورہ میں 181 ، حائل ریجن میں 118 اور الشرقیہ ریجن میں 39 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔  
تبوک، باحہ، عسیر میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ 
بیان میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قصیم ریجن میں صرف ایک خلاف ورزی ریکارڈ پر آئی جبکہ جازان، حدود شمالیہ، الجوف اور نجران ریجنوں میں کوئی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کی گئی۔
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی جاری کردہ ہدایات پرعمل کرتے رہیں۔

شیئر: