Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ارجنٹینا کے وزرا سے ملاقات

شہزادہ فیصل بن فرحان ارجنٹینا کے سرکاری دورے پر ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بیونس آئرس میں ارجنٹیینا کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سے علیحدہ ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ارجنٹینا میں سعودی سفیر نے شہزادہ فیصل بن فرحان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا۔
 اس موقع پر ارجنٹیینا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع  نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور ارجنٹینا کے تعلقات اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ اورعالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 
فریقین نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور سعودی وژن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور ارجنٹینا کے مشترکہ مفادادت سے تعلق رکھنے والے امور پر یکجہتی کوفروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔
ملاقات میں مشرق وسطی اور جنوبی امریکہ میں امن واستحکام کے فروغ سے متعلق دونوں ملکوں کی کوششیں زیر بحث آئی ہیں جبکہ عالمی امن وسلامتی کو لاحق خطرات کو روکنے کے لیےعالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی غور کیا گیا۔
قبل ازیں سعود ی وزیر خارجہ نے ارجنٹینا کے اپنے ہم منصب سے بھی ملاقا ت کی۔ 
فریقین نے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا، سرکاری مذاکرات میں علاقائی اور عالمی حالات زیر بحث آئے۔
 مختلف شعوں خصوصا سیاسی امور میں تعاون کو فروغ دینے پر تبلدلہ خیال اور یکجہتی بڑھانے پر زور دیا گیا۔
مشرق وسطی اور جنوبی امریکہ میں امن واستحکام  کے فروغ کے حوالے سے دونوں ملکوں کی کوششیں بھی زیر بحث آئی ہیں۔

شیئر: