Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ

مسلسل تیسرے ماہ ترسیل ِ زر میں اضافہ ہوا ہے۔ (فائل فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں اکتوبر 2021 کے دوران تارکین نے اکتوبر 2020 کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ رقم بھیجی ہے۔
ترسیل زر میں سالانہ کی بنیاد پر 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تارکین نے سالِ رواں کے اکتوبر کے دوران 13.47 ارب ریال ارسال کیے جبکہ گزشتہ برس اکتوبر میں 13.16 ارب ریال ارسال کیے تھے۔ 311 ملین ریال کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔  
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ساما نے گشتہ ماہ کے دوران ترسیل زر اور 2020 کے ماہِ اکتوبر کے دوران کے ترسیلِ زر کے اعداد و شمار بیک وقت جاری کیے ہیں۔
سالانہ کی بنیاد پر پچھلے مہینے ترسیلِ زر میں اضافہ ہوا اور مسلسل تیسرے ماہ ترسیل ِ زر میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ سالِ رواں کی تیسری سہ ماہی میں ترسیل زر میں تین فیصد کمی واقع ہوئی۔ 39.6 ارب ریال بھیجے گئے جبکہ سالِ رواں کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران 10 فیصد شرحِ نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔  
سالِ رواں کے شروع سے سعودی عرب سے تارکین کے یہاں ترسیل زر میں سالانہ کی بنیاد پر 5.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 129.79 ارب ریال مذکورہ عرصے کے دوران بھیجے گئے جبکہ گذشتہ سال مبینہ مدت کے دوران 123.4 ارب ریال ہی بھیجے گئے تھے۔ رواں برس 6.39 ارب ریال زیادہ بھیجے گئے۔
 

شیئر: