Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اور نجی اداروں کے سسٹم کو ہیک کی کوششیں، یومیہ تین لاکھ سائبر حملے

عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی میں امریکہ کے بعد سعودی عرب کا نمبر ہے(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب نے گزشتہ دنوں سرکاری اور نجی اداروں کے سسٹم کو ہیک کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ یومیہ تین لاکھ سائبر حملے ہو رہے ہیں۔
العربیہ چینل کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں کے سسٹم خلل پیدا کرنے یا ان کا ڈیٹا ہیک کرنے کےلیے یومیہ کی بنیادوں پر تین لاکھ  سائبر حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔ 
سعودی عرب نے وژن 2030 کے اجرا کے بعد سے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔
مملکت 293 ملکوں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی میں امریکہ کے بعد نمبر سعودی عرب کا ہے۔  

شیئر: