Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرنطینہ کی خلاف ورزی پر دو برس قید، دو لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا

قرنطینہ خلاف ورزی پر2 لاکھ ریال جرمانہ اور 2 برس قید ہوگی (فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ہوٹل قرنطینہ یا آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 2 برس تک قید اور2 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو گی ۔ دونوں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے ۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو شخص بھی آئسولیشن کی ہدایت یا ہوٹل قرنطینہ پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اس پر دولاکھ ریال جرمانہ یا دو برس تک قید کی سزا دی جائے گی یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جا سکتی ہیں ۔ 
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ اگر ہاوس آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی دوسری بارہونے پر سزا دگنی ہو گی ۔ علاوہ ازیں اگر خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والا کوئی غیر ملکی ہو گا تو ایسی صورت میں اسے دوسری بار خلاف ورزی پر اسے سزا کاٹنے کے بعد مملکت سے بیدخل اور بلیک لسٹ بھی کر دیا جائے گا ۔  
واضح رہے یکم دسمبر سے پاکستان سمیت  6 ممالک سے براہ راست مسافروں کے  مملکت آنے پرپابندی ختم کردی گئی ہے تاہم وہاں سے آنے والوں کو مملکت پہنچنے کے بعد 5 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا ـ
قرنطینہ کی پابندی کرنا ہرمسافرکےلیے لازمی امر ہے اس کی خلاف ورزی پرجرمانہ اور قید کی سزا دی جاسکتی ہے ـ
آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے آخری دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کی منفی رپورٹ آنے پرہی  وہ قرنطینہ کی پابندی سے آزاد ہوسکیں گےـ

شیئر: