Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کے پاکستانی قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد

قاتل واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے بروقت گرفتار کرلیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نےکہا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کو ہم وطن کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر جمعرات کے روز ریاض میں موت کی سزا پرعمل درآمد کردیا گیاـ  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ  پاکستانی شہری سید یاسر علی نے اپنے ہم وطن عبدالرحمن محمد عباس کو چھری سے تابڑ توڑ حملے کرکے ہلاک کردیا تھا ـ
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سید یاسر علی واردات کر کے فرار ہو گیا تھا جسے پولیس نے تلاش کر کے گرفتار کرنے کے بعد فوجدار کی عدالت میں پیش کر دیا تھا۔ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر اسے جان کے بدلے جان کے اسلامی قانون کے بموجب موت کی سزا سنا دی تھی ۔  
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فوجداری عدالت کے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کر دیا تھا جسے جمعرات کوریاض شہر میں نافذ کر دیا گیا ۔  

شیئر: