چرس اور قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
سمگلنگ کی مختلف کارروائیوں میں ملوث 8 افراد کو حراست میں لیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
کوسٹ گارڈ کے ترجمان کرنل مسفر القرینی کا کہنا ہے کہ نجران اورعسیر ریجن میں سرحدی محافظوں نے چرس اور نشہ آور بُوٹی قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ نے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجران ریجن میں سرحدی فورس کے اہلکاروں نے 117 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
دوسری جانب عسیر ریجن میں سرحدی محافظوں نے ایک ہزار 992 کلو گرام نشہ آور بُوٹی ’قات‘ کی اسمگلنگ کو ناکام بتاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کرنل القرینی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں چار سعودی شہری اور تین غیر ملکی جن میں یمنی، صومالی اور ایتھوپین شامل تھے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔