Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس، اومی کرون کی صورتحال کا جائزہ

وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے درکار ایس او پیز کی اہمیت پر غور کیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کووڈ 19 کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ضروری حفاظتی تدابیر پر مامور کمیٹی کا اجلاس  وزیر صحت فہد الجلاجل کی زیر صدارت ہوا ہے۔
اجلاس میں 25 سرکاری اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ شرکا نے ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لیا۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے درکار ایس او پیز کی اہمیت اور ضرورت پر غور کیا۔  
سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس کے شرکا نے نئے کورونا وائرس اومی کرون سے پیدا ہونے والی صورتحال اور وائرس میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔  
کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تمام ادارے وبا کی نئی صورتحال سے نمٹنے کےلیے اپنے اپنے دائرے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں اور پہلے سے منظور شدہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی بھرپور طریقے سے کرتے رہیں۔  
کمیٹی نے زور دیا کہ تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں جلد ازجلد حاصل کرلیں۔ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔ بیرون مملکت سے آنے والے ہوٹل قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹ کے نظام الأوقات پر عمل کریں۔ 

 

شیئر: