Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس آج ہوگی

’ترجمان کی گفتگو کا بڑا حصہ وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے متعلق ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق آج پریس کانفرنس کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں پریس کانفرنس کا آغاز عصر کے بعد ساڑھے 3 بجے ہوگا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ترجمان وزارت صحت اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کورونا کی مجموعی صورتحا ل کے علاوہ ویکسین لینے والوں کے تازہ اعداد وشمار پر بھی روشنی ڈالیں گے‘۔
’ترجمان کی گفتگو کا بڑا حصہ وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے متعلق ہوگا نیز اس کے انسداد کے لیے جاری خصوصی کوششوں پر بھی اظہار خیال کریں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’صحافیوں کے علاوہ عام افراد بھی ٹوئٹر پر دیئے گئے خصوصی ہیش ٹیگ کے ذریعہ ترجمان سے سوالات کر سکتے ہیں‘۔

شیئر: