Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش اور جنوبی افریقہ سے سعودی شہریوں کے لیے خصوصی پروازیں

نئے کورونا وائرس اومی کرون کی وجہ سے سفری پابندی لگا ئی تھی( فائل فوٹو ایس پی اے)
مراکش میں سعودی قونصلیٹ نےموریشس سے سعودی شہریوں کی واپسی کےلیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ منگل کو خصوصی پرواز سے سعودی شہری موریشس سے جدہ پہنچیں گے۔ 
سعودی قونصلیٹ نے موریشس میں موجود شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عریبین ایئر لائنز السعودیہ سے رابطہ کریں۔ موثر ٹکٹ مہیا ہونے کی صورت میں اپنے ٹکٹوں سے سفر کریں یا السعودیہ کی ویب سائٹ پر جاکر بکنگ کرالیں۔  
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے اس سے قبل موریشس سمیت متعدد افریقی ممالک سے پروازوں کی آمد و رفت نئے کورونا وائرس اومی کرون کی وجہ سے پابندی لگا ئی تھی۔
دوسری جانب پریٹوریا میں سعودی سفارتخانے نے جنوبی افریقہ میں موجود وطن واپسی کے خواہشمند سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ مملکت کے متعلقہ حکام کی ہدایت پر جوہانسبرگ سے جدہ کےلیے 8 اور 10 دسمبر کو السعودیہ کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔  
سعودی سفارتخانے نے مملکت واپسی کے خواہشمند سعودیوں سے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں السعودیہ کی ویب سائٹ سے جدہ کےلیے واپسی کا ٹکٹ خرید لیں یا جوہانسبرگ میں السعودیہ کے دفتر سے رابطہ کر کے ٹکٹ حاصل کر لیں۔ 
سفارتخانے نے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جوہانسبرگ سے روانگی کے وقت جنوبی افریقہ کی وزارت صحت کا جاری کردہ فارم پر کر لیں۔ اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیش آجائے تو ایسی صورت میں سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔  

شیئر: