Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش کا تمام براہ راست پروازیں دو ہفتے کےلیے معطل کرنے کا اعلان

بری ، بحری اور فضائی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے(فائل فوٹو العربیہ)
مراکش میں حکام  نے پیر 29 نومبر سے تمام براہ راست پروازیں دو ہفتے کےلیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو بیان میں کہا گیا کہ ’جنوبی افریقہ اور دیگر علاقائی ممالک سے آنے والے مسافروں کےلیے مراکش کی بری ، بحری اور فضائی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
مراکش کی وزارتی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ’ یہ  فیصلہ او میکرون کے تیزی سے پھیلنے سے بچاو کے لیے کیا گیا ہے۔ نیا وائرس افریقی اور یورپی ممالک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ مراکش سے قبل سعودی عرب سمیت متعدد عرب اور یورپی ممالک بھی پروازویں معطل کرچکے ہیں۔  
اس سے قبل  بحرین ،متحدہ عرب امارات، عمان اور مصر نے دیگر کئی ممالک کی طرح کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سات افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں پر عارضی پابندی عائد کرچکے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق یورپی یونین، برطانیہ اور انڈیا نے بھی کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سخت سرحدی کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ نے جنوبی افریقہ اور پڑوسی ممالک سے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے اور وہاں سے واپس آنے والے برطانوی مسافروں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کورونا کی نئی قسم اومیکرون کا سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں انکشاف ہوا اور اس کے بعد یہ وائرس بیلجیئم، بوٹسوانا، اسرائیل اور ہانگ کانگ میں بھی پایا گیا ہے۔
 

شیئر: