Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا سے سعودی شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں

پہلی پرواز 26 جولائی کو جبکہ دوسری یکم اگست کو روانہ ہوگی(فوٹو ٹوئٹر)
انڈونیشیا میں متعین سعودی سفرعصام عابد الثقفی کا کہنا ہے کہ ’انڈونیشا میں اس وقت 200 سعودی شہری موجود ہیں جنیں واپس لانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں‘۔ 
سعودی شہریوں کو دو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن منتقل کیاجائے گا جن میں پہلی پرواز 26 جولائی کو جبکہ دوسری یکم اگست کو روانہ ہوگی۔ 
ویب نیوز عاجل نے سعودی ٹی وی الاخباریہ کو دیئے گئے سعودی سفیر کے انٹرویو کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ’ کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل میں مبتلا 10 سعودی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دوکی حالت نازک ہے‘۔ 
سعودی سفر نے مزید کہا کہ ’متاثرہ مریضوں کو وطن منتقل کرنے کے لیے خصوصی طور پر ایئرایمبولینس کا انتظام کیا جائے گا‘۔
’مریضوں کی مسلسل دیکھ بھال کے لیے متعلقہ ہسپتال کی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ ہے جہاں سے یومیہ بنیاد پران کی حالت کا جائزہ لیا جارہا ہے‘۔

شیئر: