Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہ کے ضوابط خلاف ورزی، خاتون ملازم کی شکایت پر تجارتی ادارے پر جرمانہ

مقامی ملازم خاتون کی شکایت درست پائی گئی ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا ہے کہ’ تجارتی ادارے کے خلاف تنخواہ کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے سے متعلق مقامی ملازم خاتون کی شکایت درست پائی گئی ہے۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ’مقامی خاتون کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل تھا جس میں اس بات کا شکوہ تھا کہ (مدد ) پلیٹ فارم پر شکایت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ادارے کی خلاف ورزی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔‘
ترجمان نے کہا کہ’ یہ بات سامنے آئی کہ ایک سعودی ملازم نے شکایت درج کرائی تھی کہ ادارے نے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے تنخواہ نہیں دی ہے۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ادارہ نو ماہ سے تنخواہ نہیں دے رہا تھا۔‘
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ’ قانون محنت کے بموجب ہر آجر کے لیے ضروری ہے کہ وہ پابندی سے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرتا رہے۔ قصور وار ثابت ہو جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ کر دیا گیا ہے۔‘
ادارے نے پانچ دسمبر2021 کو فیصلے کے خلاف آن لائن اعتراض ریکارڈ کرایا ہے۔ اب قانون کے بموجب اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔  

شیئر: