Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت افرادی قوت نے قصیم میں کارکنان کو 5 لاکھ ریال دلا دیے 

لیبر آفسوں کے عہدیداروں نے آجروں اور اجیروں کی آن لائن میٹنگیں کرائی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے  قصیم ریجن میں کارکنان اور آجروں کے درمیان تنازعات طے کراکر اجیروں کو 5 لاکھ 30 ہزار  502 ریال دلادیے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قصیم ریجن میں وزارت افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہد المطلق نے بتایا کہ قصیم میں لیبر آفسوں کے عہدیداروں نے آجروں اور اجیروں کی آن لائن میٹنگیں کرائیں۔
فریقین کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع مہیا کیا۔ مصالحتی فارمولے پیش کیےاور 88 فیصد تک معاملات صلح کے ذریعے طے کرادیے۔
ا ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہد المطل نے کہا کہ 17  سے 21 اکتوبر کے  دوران 232 مقدمات وزارت کو آن لائن موصول ہوئے تھے, 

شیئر: