Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورک پرمٹ فیس سہ ماہی بنیاد پر جمع کرائی جا سکتی ہے: وزارت افرادی قوت

فی کارکن 100 ریال ورک پرمٹ فیس کے طور پر ادا کیے جاتے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ورک پرمٹ فیس سہ ماہی بنیاد پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔ قانوناً اس کی اجازت ہے۔
یاد رہے کہ فی کارکن 100 ریال ورک پرمٹ فیس کے طور پر ادا کیے جاتے ہیں۔  
اخبار 24 کےمطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ’ مقابل مالی سے مستثنیٰ زمروں میں آنے والے ہر غیر ملکی کارکن کی 100 ریال ورک پرمٹ فیس قسطوں میں جمع کرنے کا موقع دیا جائے گا‘ ۔  
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اس سے پہلے مقابل مالی قسط وار ادا کرنے کے ضوابط جاری کرچکی ہے ۔ وزارت ورک پرمٹ کے اجرا اور تجدید سے منسلک اقاموں کی فیس قسط وار ادا کرنے کے قواعد بھی بیان کر چکے ہے ۔  
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’ہر قسط کم از کم تین ماہ پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔ اس سے کم مدت کےلیے فیس جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس پابندی سے گھریلو کارکنان اور وہ تمام ملازم مستثنیٰ ہوں گے جو ان کے زمروں میں آتے ہیں‘۔

شیئر: