Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں پر’مقابل مالی فیس‘ سے کون سے ادارے مستثنی

وہ ادارے فائدہ اٹھائیں گے جن کے کارکنان نو یا اس سے کم ہوں گے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب نے چھوٹے اداروں کوغیر ملکی کارکنان پر مقرر مقابل مالی (سعودائزیشن کی مد میں لی جانے والی فیس) سے استثنی دیا ہے-
حکومت نے نئے کورونا وائرس بحران سےمتاثر ہونے والے چھوٹےاور درمیانے سائز کے اداروں کے لیے بھاری مالی پیکیج منظور کیا ہے- اس سے یہ ادارے ماہانہ 12 لاکھ ریال سے زیادہ سبسڈی وصول کریں گے- اس کا سلسلہ تین ماہ تک جاری رہے گا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے بتایا کہ سعودی کابینہ نے وڈیو اجلاس کے دوران فیصلہ کیا کہ چھوٹے اداروں کو مقابل مالی فیس سے مستثنی قرار دے دیا-
سعودی کابینہ کے اس فیصلے سے ایک تو وہ ادارے فائدہ اٹھائیں گے جن کے کارکنان کی تعداد نو یا اس سے کم ہوگی ان میں ادارے کا مالک بھی سعودی ہونا ضروری ہے-

مقابل مالی فیس سے استثنی کے لیےادارے کا مالک سعودی ہونا ضروری ہے--(فوٹوسوشل میڈیا)

کابینہ کے اس فیصلے سے ایسے ادارے کو بھی فائدہ ہوگا جس کا مالک خود کو ادارے کے لیے یکسو کیے ہوئے ہو-اس ادارے کے دو غیر ملکی کارکنان پر مقرر مقابل مالی فیس نہیں لی جائے گی-
اگر کسی ادارے میں اس کا مالک بھی شامل ہوگا اور اس کا اندراج سوشل انشورنس  میں کرایا جاچکا ہوگا تو ایسی صورت میں ادارے میں موجود چار کارکنان کی مقابل مالی فیس نہیں لی جائے گی-
مقابل مالی فیس سے استثنی کا فیصلہ تین برس کے لیے موثر ہوگا-

شیئر: