Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ قوانین اور دیگر خلاف ورزیوں پر سزاوں کے 10 ہزار 424 فیصلے

روزگار، رہائش یا ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت نہ دی جائے(فوٹو ٹوئٹر)
 محکمہ پاسپورٹ نے پچھلے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف سزاوں کے 10 ہزار 424 فیصلے صادر کیے ہیں جو قید، جرمانے اور بیدخلی پر مشتمل تھے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کاروباری اداروں کے مالکان، سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا ہے کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی تارک وطن کو ٹرانسپورٹ کی سہولت، ملازمت اور رہائش  فراہم کریں اور نہ پناہ گاہ کا انتظام کریں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’کسی بھی شکل میں روزگار، رہائش یا ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت نہ دی جائے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ ’وہ مکہ مکرمہ اور ریاض ریجنوں میں 911 اور مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں 999 پر رابطہ کر کے اقامہ ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رپورٹ اور اس حوالے سے قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے میں تعاون کریں‘۔  

شیئر: