Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوئیڈا میں افریقی طلبہ میں بدستور خوف و ہراس

دہلی۔۔۔۔نوئیڈا میں گزشتہ دنوں نائیجیریا کے باشندوں پر ہندوؤں کے حملے کے بعد ابھی تک خوف و ہراس ہے۔ان سے کہا جارہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور خوراک اور پانی کیلئے بھی باہر نہ نکلیں۔افریقی طلبہ کی ایسوسی ایشن ان کے گھروں میں جاکر خوراک اور پانی فراہم کررہی ہے۔ایسے طلبہ کو ٹیلیفون کے خصوصی نمبردیدیئے گئے ہیں۔طلبہ کو بریانی کے پیکٹ، سموسے اور روٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔بعض زخمی طلبہ اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔

شیئر: