Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی والو! میں اور ٹیم گراؤنڈ میں آپ کے منتظر ہیں: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کراچی والوں کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم گراؤنڈ میں شائقین کے منتظر ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں بابراعظم نے کراچی کے شائقین کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ گراؤنڈ کے اندر اور گراؤنڈ کے باہر ٹیم کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈین کے درمیان پیر کو کراچی میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ سے قبل جاری کردہ پیغام میں پاکستانی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ گراؤنڈ آتے ہوئے وبائی صورتحال سے متعلق ایس او پیز کا ضرور خیال رکھیں اور ان پر عمل کریں۔
کراچی میں میچ سے متعلق اپنا اور ٹیم کا تاثر شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں انجوائے کرتے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20 میچز 13، 14 اور 16 دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کراچی میں ہی کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیمیں 18 دسمبر کو پہلے ون ڈے، 20 دسمبر کو دوسرے اور 22 دسمبر کو تیسرے ایک روزہ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ملتوی کیے جانے کے اعلان کے بعد یہ کسی غیر ملکی ٹیم کی جانب سے پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

شیئر: