Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی سربراہ کانفرنس اہم وقت پر ہو رہی ہے: سعودی وزیر خارجہ

کانفرنس کے ایجنڈے پر خطے کے اہم مسائل ہوں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ خلیجی سربراہ کانفرنس اہم وقت اور سنگین صورتحال میں ہو رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق ریاض میں جی سی سی وزرائے خارجہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ’ مملکت کا زیادہ زور خطے کے ممالک کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے پرہے‘۔
’سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر خطے کے اہم مسائل ہوں گے۔ مصری اور خلیجی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطے کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے‘۔
اس موقع پرمصری وزیر خارجہ نےکہا کہ ’اجلاس میں عرب دنیا کی قومی سلامتی کو درپیش چیلنجوں پرغورکیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ہماری خواہش ہے کہ مصری، خلیجی اجلاس خطے کے استحکام اور اقوام کی خوشحالی میں معاون ثابت ہو‘۔
مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’خلیج کا امن مصر کے امن اور عربوں کے قومی امن کا اٹوٹ حصہ ہے‘۔

 

شیئر: