Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شادی ہالز اور تقریبات میں ایس او پیز کی پابندی کرائی جائے گی‘

شادی ہالز میں دوہزار 356 تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں ( فوٹو عاجل) 
سعودی وزارت بلدیات و دیہی وآبادکاری امور کے ترجمان نے شادی ہالز اور تقریبات میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کی پھر ہدایت کی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان نے اتوار کو پریس بریفنگ میں کہا کہ ’شادی ہالز اور تقریبات میں ایس او پیز کی پابندی کرائی جائے گی۔ مملکت کے تمام علاقوں میں میونسپلٹی و بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز، کمشنریوں اور تحصیلوں کے ذمہ داران بھی تفتیشی مہم میں شامل ہوں گے‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ’ تفتیشی ٹیمیں شادی ہالز اور تقریبات میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائیں گی‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ’اب تک مملکت بھر میں شادی ہالز میں دوہزار 356 تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ ’اس دوران مختلف قسم کی 193 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ بیشتر کا تعلق توکلنا ایپ ریکارڈ طلب نہ کرنے کے حوالے ہے۔ کئی خلاف ورزیاں شادی ہالزمیں ماسک نہ پہنے، سینیٹائزر کی عدم دستیابی، وائرس میں مبتلا ہونے کے شبے پر متعلقہ افراد کوآئسولیشن میں نہ بھیجنے اور وائرس سے بچاو کےلیے انتباہی علامتیں چسپاں نہ کرنے جیسی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔
وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ’ ان خلاف ورزیوں پر شادی ہالز کے مالکان اور منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے‘۔

شیئر: