ہنگو------ شہر کے مرکزی بازا ر میں دھماکے کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ30سے زائد زخمی ہوگئے- پاراچنار کے مرکزمیں واقع بازار میں عین اس وقت دھماکہ ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی- دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال حکام نے ابتک 10افراد کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کردی ہے۔