Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ڈیلٹا وائرس کا تناسب اومی کرون سے زیادہ

مملکت میں اومی کرون وائرس کا تناسب 5.4 فیصد تک پہنچ گیا(فوٹو، سبق
 ادارہ صحت عامہ (وقایہ ) کے قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ القویزانی نے کورونا کے نئے وائرس اومی کرون‘ سے بچاو اوروائرس کی تبدیل ہونے والی شکلوں سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین کی بوسٹرڈوزکو اہم قراردیا۔  
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر القویزانی نے اتوار کو وزارت صحت کی جانب سے نئے کورونا وائرس سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلنے اور ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو لپیٹ میں لینے کی استعداد رکھتا ہے۔  
ڈاکٹر القویزانی نے توجہ دلائی کہ برطانیہ اور ڈنمارک سے ملنے والی تجزیاتی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اومی کرون وائرس کے پھیلنے کی یومیہ شرح 1.6 اور 1.7 تک کی ہے۔ 
القویزانی نے توجہ دلائی کہ سائنسی جائزوں اورعلمی اعداد و شمار سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ بوسٹر ڈوز ویکسین کی دو خوراکوں سے 25 گنا زیادہ موثر ہے۔
 القویزانی کا مزید کہنا ہے کہ مملکت میں اومی کرون کا کیس ماہِ رواں  کےپہلے ہفتےمیں ریکارڈ پر آیا تھا۔ اس کا تناسب 5.4 فیصد تک پہنچ چکا ہے تاہم مملکت میں ابھی تک اومی کرون کے بجائے ڈیلٹا وائرس زیادہ پھیلا ہوا ہے۔
دنیا بھر میں اومی کرون کے 45 ہزار سے زیادہ کیسز ہو چکے ہیں ۔ ان میں سے 90 فیصد یورپی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

شیئر: