Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 20 دسمبر: امریکی ڈالر کی قیمت 178.04 روپے برقرار

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234 روپے اور قیمت فروخت 236.3 رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی)
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بغیر کسی کمی یا اضافے کے 178.04 پر برقرار رہی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق سوموار کے روز پچھلے ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 178.04 تھی اور آج بھی ڈالر اسی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قدر 200.42، برطانوی پاؤنڈ 235.16، آسٹریلین ڈالر 126.20، کینیڈین ڈالر 137.78، سعودی ریال 47.42، اماراتی درہم 48.47، بحرینی دینار 472.21 اور عمانی ریال 463.03 روپے رہی۔
دوسری جانب سوموار کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 179 اور قیمت فروخت 180.75 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 46.95 روپے، قیمت فروخت 47.5 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 50 روپے اور قیمت فروخت 50.6 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234 روپے اور قیمت فروخت 236.3 رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں