Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹی کا وزن کم کرنے پر تین ہزار ریال جرمانہ

گرم روٹی پیک کرنے کے لیے کاغذ کی تھیلیاں استعمال کی جائیں (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی بلدیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ روٹی کے پیکٹ کا کم از کم وزن 510 گرام ہونا ضروری ہے، وزن کم کرنے پر 3 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے روٹی کے پیکٹ کے معیاری وزن کو چیک کرنے کے لیے سادہ بیکریوں پر چھاپے مارے۔
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل کے دوران یہ بات بھی چیک کی گئی کہ آیا بیکریوں کی انتظامیہ گرم روٹی پیک کرنے کے لیے کاغذ کی تھیلیاں استعمال کر رہی ہے یا نہیں۔
 اس کے ساتھ ساتھ بیکریوں میں آٹے کا معیار بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

روٹی کے پیکٹ کا وزن 510 گرام سے کم نہیں ہونا چاہیے(فوٹو: ٹوئٹر)

میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے الصفا محلےکی بیکریوں کے خصوصی دورے کیے۔
اس موقع پر متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ انسپکٹرز کا کہنا ہے کہ بعض بیکریوں میں زنگ آلود آلات استعمال کیے جا رہے تھے جبکہ کئی مقامات پر روٹی کے پیکٹ کا وزن 510 گرام سے کم پایا گیا۔
ایک مشہور بیکری میں عملے کے حوالے سے حفظان کے ضوابط کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ عملے کے ارکان ماسک استعمال نہیں کر رہے تھے اور دستانے نہیں پہن رہے تھے۔
پکی ہوئی اشیا ذخیرہ تھیں اور آٹے کے پیڑے فروزن پائے گئے تھے۔ ان ساری خلاف ورزیوں کا ریکارڈ لے کر کارروائی کر دی گئی۔

شیئر: