Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مندوب نے لندن میں سمندری تحفظ سے متعلق اجلاس کی سربراہی کی

عرب دنیا میں میری ٹائم گورننس کے حوالے سے سنگِ میل طے کیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن( آئی ایم او) میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے نے لندن میں بین الاقوامی موبائل سیٹلائٹ تنظیم کے 51 ویں مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ہے۔
ایس پی اے کےمطابق کمال الجنیدی وہ پہلے عرب ہیں جنھوں نے اس کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کر کے مملکت اور عرب دنیا میں میری ٹائم گورننس کے حوالے سے سنگِ میل طے کیا ہے۔
کمال الجنیدی کا کردار اس بات کا آئینہ دار ہے کہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن میں سعودی عرب کی موجودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مملکت، میری ٹائم کمیونیکیشن اور سیفٹی سسٹم کو آگے بڑھا رہی ہے۔
کمال الجنیدی نے مشاورتی اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ انداز میں کارروائی کو آگے بڑھایا اور کلیدی امور پر اتفاقِ رائے تک پہنچنے میں رکن ممالک کی مدد کی۔
ان معاملات میں عالمی میری ٹائم ڈسٹریس اینڈ سیفٹی سسٹم، طویل فاصلے پر ٹریکنگ پر عمل درآمد اور حفاظتی معیارات کے ساتھ ساتھ سیٹلائٹ کے ذریعے معلومات فراہم کرنے والوں کے آڈٹ کے جائزے بھی شامل تھے۔

کمال الجنیدی نے کارروائی کو غیر جانبدارانہ انداز میں آگے بڑھایا (فوٹو: ایس پی اے)

اسی دوران انھوں نے اس مباحثے کی بھی سربراہی کی جس میں سمندر میں لاگو حفاظتی ضوابط میں ترمیم کی تجویز دی گئی تھی۔
انھوں نے تنظیم کی سٹریٹیجک سمت کی نگرانی بھی کی تاکہ یہ بین الاقوامی تنظیم کے معیار سے ہم آہنگ رہے اور جنرل اسمبلی میں کمیٹی کی تجاویز بھی پیش کیں۔
تنظیم کا 51 واں اجلاس لندن میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا جس میں 44 ممالک کے نمائندے شریک تھے جنھوں نے دنیا کے سمندروں میں تحفظ اور سلامتی سے متعلق اہم چیلنجز پر تفصیلی بحث میں حصہ لیا۔

 

شیئر: