Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شیخ السدیس نے کورونا کی بوسٹرڈوز لگوائی

شیخ السدیس نے کہا کہ جلد از جلد بوسٹرڈوز لگوا لی جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
 حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگوا لی۔ انہوں نے تمام سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں بوسٹر ڈوزلگوا لیں۔  
اخبار 24 کے مطابق شیخ السدیس نے سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ترغیب دی کہ وہ بوسٹر ڈوز پہلی فرصت میں لگوا لیں خاص طور پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز یا عمرے اور مسجد نبوی شریف یا روضہ شریفہ میں نماز یا روضہ رسولﷺ پر حاضری کے خواہش مند افراد اس کا خصوصی اہتمام کریں۔  
شیخ السدیس نے زور دیکر کہا کہ ہماری قیادت کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے معاشرے کو بچانے کےلیے غیر معمولی کوشش کر رہی ہے ۔
ہمارے ڈاکٹر اورصحت عملہ وبائی مسائل سے نمٹنے کےلیے جانفشانی کا مظاہرہ کرنے پر ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں۔ 
واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس ’اومی کورون‘ سے بچاو کےلیے بوسٹرڈوز لگائے جانے کےلیے ’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ ایپس پر اپائنٹمنٹ لینے کی سہولت کا آغاز کردیاگیا ہے۔

شیئر: