Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں بچوں کے لیے خصوصی ویکسینیشن بوتھ کہاں؟

سعودی وزارت صحت نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بچوں کےلیے کورونا ویکسین کے20  بوتھ تیار کیے ہیں۔ بوتھ کل 22 دسمبر بروز بدھ سے کھل جائیں گے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق پانچ سال سے 11 برس تک کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بچوں کو ویکسین لگانے کا مقصد انہیں وائرس کی نت نئی شکلوں اور اس کے خطرناک اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔  
جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بچوں کے لیے مختص ویکسین رومز تک رسائی آسان ہو گی۔ کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں اپوائٹمنٹ چیک کیے جائیں گے۔ ویکسینیشن کے لیے چار ٹریک  بنائے گئے ہیں تاکہ بچے آسانی سے مقررہ بوتھ تک پہنچ جائیں۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے بچوں کے لیے بنائے گئے ویکسینیشن سینٹرز میں بنائے گئے بوتھس پر رنگ برنگے سٹیکرز اور تصاویر لگائی گئی ہیں۔

شیئر: