Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بادلوں سے اوپرکی دنیا‘ عسیر ریجن کا سیاحتی پروگرام

السودہ پہاڑ کی چوٹی سےبادل نشیب میں متحرک نظر آتے ہیں(فوٹو ،ایس پی اے)
 موسم سرما کے دوران عسیر ریجن سیر و سیاحت کے شائقین کےلیے بڑا منفرد مقام ہے۔ یہاں ’بادلوں سے اوپر کی دنیا کی سیر‘ کے عنوان سے تفریحی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عسیر ریجن میں سیر و سیاحت کے لیے صرف بحرِ احمر کے ساحل ہی سیاحوں کا پسندیدہ مقام نہیں۔ یہاں شدید سردی کے لیے مشہور پہاڑوں کی چوٹیاں بھی سیاحوں کو دعوتِ دیدار دے رہی ہیں۔
السودہ پہاڑ پر درجہ حرارت   منفی 10 سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ یہ ان دنوں بادلوں سے اوپر کی دنیا کی سیر کے شوقین افراد کے لیے بہترین جگہ ہے۔

السودہ پہاڑ پر درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے (فوٹو، ایس پی اے)

السودہ پہاڑ کی چوٹی سے بادل نشیب میں متحرک نظر آتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ سمندر کی لہریں اٹھکیلیاں کر رہی ہوں۔  
السودہ  پہاڑ کی چوٹیوں کے اطراف گہری وادیاں پائی جاتی ہیں۔ ان کے اوپر گھنے بادلوں کا منظر دلفریب ہوتا ہے۔ یہاں پہنچنے پر محسوس ہوتا ہے کہ السودہ پہاڑ کی چوٹیاں بادلوں کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔  

شیئر: