Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں عربی زبان کے عالمی دن کی تقریب

نمائش ممیں 200 سے زیادہ کتابیں رکھی گئیں(فوٹو، سبق نیوز)
آسٹریلیا میں سعودی سفارت خانے نے عربی زبان کا عالمی دن  کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی۔ کلچرل اتاشی نے تقریب کاخصوصی اہتمام کیا۔
تقریب میں آسٹریلیا میں متعین خلیجی ممالک کے سفرا اور کلچرل اتاشی شریک ہوئے۔ تقریب کا عنوان’عربی زبان اور تمدنی میل میلاپ‘ تھا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سعودی سفارتخانے میں کلچرل اتاشی نے عربی زبان کے عالمی دن کا خاص اہتمام کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سرکاری کارروائی کےلیے مقرر چھ زبانوں میں شامل عربی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
  سعودی سفیر نے تقریب کی سرپرستی کی۔  نائب سفیراحمد آل دغریر نے اس موقع پر منعقدہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں متعدد گوشے تھے جن کے ذریعے سعودی عرب اور آسٹریلیا کے درمیان تمدنی ملاپ کے فروغ میں عربی زبان کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
نمائش میں 200 سے زیادہ کتابیں پیش کی گیئں۔ یہاں زیر تعلیم طالبات نے بھی عربی زبان کی اہمیت کو نمایاں کرنے کےلیے تقریریں کیں ۔ 
عربی زبان میں ترجمہ شدہ کتابوں کا تعارف کرایا گیا۔ مہمانوں میں لٹریچر اور سپیشل کارڈز تقسیم کیے گئی۔

شیئر: