Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ججوں کی تقرری وترقی کے شاہی احکامات

ادارہ احتساب میں بھی 17 ججوں کی تقرری اور ترقی کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت انصاف میں 393 ججوں کی تقرری اور ترقی کا شاہی فرمان جاری کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر انصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے بتایا کہ عدالتوں میں مختلف درجوں کے ججوں کی ترقی اورتقرری ہوگی۔ شاہی فرمان پرعمل کرتے ہوئے عدالتی اداروں کی کارکردگی بہترہوگی اور مقدمات تیزی سے نمٹائے جاسکیں گے۔
وزیر انصاف نے ججوں کی تقرری اور ترقی کافرمان جاری کرنے پرخادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔
الاخباریہ چینل کے مطابق شاہ سلمان نے ادارہ احتساب ’دیوان المظالم ‘ میں بھی 17 ججوں کی ترقی اور تقرری کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

شیئر: