Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کی سیر‘ کے عنوان سے سائیکل ریس

ریس کا آغاز یکم فروری 2022 سے کیا جائے گا(فوٹو: ٹوئٹر)
مملکت میں کھیلوں کی وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی سیر 2022‘ کے عنوان سے سائیکل ریس یکم فروری سے پانچ فروری 2022 تک العلا کمشنری میں ہو گی۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں اس سے قبل بھی سائیکل ریس کا مقابلہ منعقد ہو چکا ہے۔ یہ معیار زندگی بہتر بنانے والے پروگرام کا حصہ ہے۔
سائیکل ریس 5 مرحلوں میں العلا میں ہو گی۔ سائیکل ٹریک اور شرکا کے بارے میں تفصیلات کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔  
سعودی سائیکل آرگنائزیشن کے چیئرمین عبداللہ الوثلان نے کہا کہ مملکت میں کھیلوں کا شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ یہاں کھیلوں کے عالمی درجے کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ 
الوثلان نے توجہ دلائی کہ سائیکلوں کی ریس کے موقع پر کھیلوں کے مختلف پروگرام اور مقابلے ہوں گے۔ سعودی سائیکل آرگنائزیشن بچوں، خواتین اور عوام کی ریس کے الگ الگ مقابلے بھی منعقد کرے گی۔  

شیئر: