Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامبا بینک کا سسٹم ہیک نہیں ہوا، ساما

ریاض: سعودی بینک سامبا کا سسٹم ہیک نہیں ہوا بلکہ اس کے سسٹم کے ٹیکنیکل شعبے میں خرابی واقع ہوئی ہے۔ سعودی مالیاتی اتھارٹی(ساما) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامبا بینک کا سسٹم انتہائی مضبوط ہے تاہم ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے بینکنگ سروس میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔سامبا کے سسٹم کے ٹیکنیکل شعبے میں واقع ہونے والی خرابی کا دیگر بینکوں سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی اس سے کھاتہ دار متاثر ہوں گے۔ساما نے کہا کہ ہم سامبا کے سسٹم اور کھاتہ داروں کو پیش کی جانے والی سروس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امید ہے کہ سامبا کے سسٹم میں واقع ہونے والی خرابی جلد دور کردی جائے گی۔
 
 
 

شیئر: