ریاض... سعودی یوکرین کے اشتراک سے بنائے جانے والے طیارے کی پہلی پرواز کی وڈیو کلپ جاری کردی گئی۔ اے این 132 کثیر المقاصد طیارہ ہے۔ سعودی عرب نے دسمبر 2016کے دوران کثیر المقاصد طیارے اے این 132کا افتتاح کیا تھا۔ یہ الیکٹرانک جنگ میں کام آتا ہے۔ یہ سعودی یوکرین کے تعاون سے تیار ہونے والا پہلا طیارہ ہے۔ یہ مختلف قسم کے موسمی حالات میں پرواز اور رن وے پر اترنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ 4500کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔