Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوسٹرڈوز 16 برس والے بھی لگائیں، وزارت صحت

 وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل سے محفوظ رہنے کےلیے بوسٹرڈوز اب 16 برس کی عمر کے نوجوانوں کو بھی دی جائے گی۔
 کورونا سے بچاو کےلیے دی جانے والی تیسری خوراک ’بوسٹرڈوز‘ دوسری خوراک لگائے جانے کے تین ماہ بعد لگائی جاسکتی ہے۔
بوسٹر ڈوزلگوانے کےلیے 16 یا اس سے زائد عمر والے پہلی فرصت میں اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے اس سے قبل کورونا وائرس کے حوالے سے 5 سے 11 برس تک کے بچوں کےلیے بھی ویکسینیشن کا آغاز کیاجاچکا ہے۔
مذکورہ عمر کے بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جارہی ہے۔  
وزارت صحت نے اطمینان دلایا کہ دنیا بھر میں 50 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے اور کسی بھی ملک سے5 سے گیارہ برس تک کے بچوں کو ویکسین دیے جانے پر کسی طرح کی کوئی شکایت ریکارڈ پر نہیں آئی۔  

شیئر: