Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’العقق‘ کے شکار پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

نایاب ہوتی نسل کے صرف 100 جوڑے بچے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت ماحولیات پانی وزراعت نے کہا ہے کہ ’العقق‘ نامی پرندے کا شکار ممنوع ہے۔ خلاف ورزی پرایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات  کی جانب سے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عسیر ریجن میں پایا جانے والا ’العقق‘ نامی پرندہ دنیا میں نایاب ماناجارہا ہے۔ اس کے صرف 100 جوڑے عسیر ریجن میں باقی بچے ہیں۔
’العقق‘ کی نسل کی حفاظت کے لیے اسکے شکار پرپابندی لگا دی گئی ہے۔ العقق نامی پرندہ درمیانے سائز کا اور بے حد ذہین مانا جاتا ہے۔اسکی سریلی آوازیں بے حد دلکش ہوتی ہے۔

’العقق‘ کی آواز انتہائی سریلی ہوتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

  العقق نامی پرندے کے پرگہرے سیاہ اور سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ تیز اور چھوٹی چونچ ہے۔ پرندے کو دور سے دیکھنے پرایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے پرفیروزی رنگ کے ہیں ۔ پرندے کا کھونسلہ دیوہیکل گمند نما ہوتا ہے۔ یہ پرندہ ’عرعر‘        ( درخت) یا ’عکاسیہ‘ نامی درخت پر4 سے 7 میٹر کی اونچائی پرگھونسلہ بناتا ہے۔
عسیر کا کوہستانی علاقہ ’العقق‘ کا وطن مانا جاتا ہے۔ یہاں انواع واقسام کے پرندے اور جانور پائے جاتے ہیں۔
العقق پرندے کا وزن 240 گرام کے قریب ہوتا ہے اس کی لمبائی 46 سینٹی میٹرہوتی ہے

شیئر: