Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری اور ترک کمپنیاں افغان ایئرپورٹس کا انتظام سنبھالنے کو تیار

امام الدین احمدی نے منگل کو بتایا کہ ’ابھی تک کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)
ترکی اور قطر کی نجی فضائی کمپنیوں نے افغانستان کے پانچ ایئرپورٹس مشترکہ طور پر چلانے پر اتفاق کیا ہے، تاہم وہ طالبان کے ساتھ ایک حتمی معاہدے کی منتظر ہیں۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے پیر کو کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں کابل اور چار دیگر شہروں کے ایئرپورٹس کے لیے دوحہ میں ایک معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی قطر اور ترکی کی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ابو ظبی کے ولی عہد سے ان کے دورہ انقرہ کے موقعے پر بھی بات کی گئی تھی۔ ’ابو ظبی کے ولی عہد نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ بھی اس کا حصہ بنیں، لیکن ابھی کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی۔‘
قطری اور ترک حکام نے اس معاہدے کی زیادہ تفصیلات نہیں دیں۔
افغان سول ایوی ایشن کے ترجمان امام الدین احمدی نے منگل کو بتایا کہ ’ابھی تک کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔‘
واضح رہے کہ طالبان اس سے قبل کابل ایئرپورٹس کی سکیورٹی کے لیے ترکی کی پیش کش کو مسترد کرچکے ہیں۔

شیئر: